Staff Reporter
جمعہ , 04 ستمبر 2020ء
(452) لوگوں نے پڑھا
جھنگ، دو دن پہلے ایوب چوک پر گوہر شاہ کے قریب روڈ کے ڈرمیان بنے ڈیوائڈر سے اے پی وی وین ٹکرا گئ تھی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ لوگوں نے یہ ڈیوائیڈ نظر نہ آنا حادثہ کی وجہ بتایا تھا کہ روڈ پر گاڑی چلاتے ہوئے یہ ڈیوائیڈر نظر نہیں آتے جس بنا پر حادثات رونما ہورہے تھے۔ لوگوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ان ڈیوائیڈروں کے بارے میں منصوبہ بندی کی جائے یا پھر انہیں یہاں سے ہٹایا جائے جس پر انتظامیہ نے عمل کرتے ہوئے ان ڈیوائیڈروں پر ریفلیکٹر لگانے کا کام کا آغاز کردیا ہے۔ یہ کام ڈی ایس پی ٹریفک کے حکم پر لگائے جارہے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے کام کو سراہا ہے۔ اور ڈی ایس پی ٹریفک کا شکریہ ادا کیا ہے۔