Staff Reporter
ہفتہ , 17 اکتوبر 2020ء
(572) لوگوں نے پڑھا
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ سرفراز خان ورک کی ہدایت پر سیف اللہ بھٹی ڈی ایس پی سٹی سرکل کی زیر نگرانی امان اللہ ایس ایچ او تھانہ صدر حافظ انیس انچارج چوکی مکھیانہ محمد اسلم نول انچارج چوکی ملہوآنہ موڑ او دیگر پولیس ٹیم نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان گرفتار کرلئے ہیں اور ان کے قبضہ سے چرس 6 کلو 200 گرام برآمد کرلی گئی۔ ملزمان سے 97 لیٹر شراب دیسی اور ولایتی اور چالو بھٹی معہ 30 لیٹر لین بھی برآمد ہوئی اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی کی جارہی ہے۔ ڈی پی او سرفراز خان ورک نے پولیس کی تعریف کی ہے۔