Staff Reporter
پیر , 27 جولائی 2020ء
(226) لوگوں نے پڑھا
(30 جون 2020)جھنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عید قرباں قریب آتے ہی متحرک ہونے والے گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔ گینگ مویشی چوری کرتا تھا۔ ملزمان کا یہ گینگ نقب زنی سمیت چوری کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث بتایا جا رہا ہے۔ ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا 2 درجن وارداتوں میں ملوث گینگ سے چوری کیے گئے مویشی بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ شہریوں نے مال کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا۔ ڈی پی او جھنگ کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔