پیر , 16 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ جھنگ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی زیر نگرانی کھلی کچہری، عوام کے مسائل حل کئے

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی زیر نگرانی کھلی کچہری، عوام کے مسائل حل کئے
Staff Reporter اتوار , 04 اکتوبر 2020ء (383) لوگوں نے پڑھا
جھنگ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوام دوست انقلابی اقدام ریونیو عوامی خدمت کچہری کے تحت ضلع کے عوام کو ریونیو سے متعلق امور کے حل میں خاطر خواہ ریلیف میسر آئے گا اور انکے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے لینڈ ریکارڈ آفس میں منعقدہ ریونیو عوامی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ، اسسٹنٹ کمشنر قاسم گل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ محمد عمر ظہیر، ایس سی آئی اشعر حمید سیال، تحصیلدار محسن پڑھیار، و دیگر افسران موجود تھے۔ ریونیو عوامی کھلی کچہری میں تمام تحصیلوں سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور  افسران کو اپنے مسائل بتائے۔ ڈپٹی کمشنر و دیگر افسران نے موقع پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ درستگی ریکارڈ ،فرد کا اجرا، انتقالات کا اجرا، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات کو کچہری میں قائم شدہ کاؤنٹرز پر فوری حل کیے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کو فوری انصاف و دیگر مسائل حل کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ لوگوں نے موقع پر مسائل حل کرنے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریونیو عوامی خدمت کچہری کو حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیا۔
  • انتظامیہ
  • علاقائی مسائل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now