منگل , 21 اپریل 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ جھنگ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کے افسران شرٹ اتار کر ڈیوٹی دینے لگے

تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کے افسران شرٹ اتار کر ڈیوٹی دینے لگے
Staff Reporter بدھ , 23 ستمبر 2020ء (353) لوگوں نے پڑھا
جھنگ، ماڈل تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کے محرر اور نائب محرر بغیر قمیض پہنے ڈیوٹی دینے لگے قانون کے رکھوالے ہی قانون کی دھجیاں بکھیرنے لگے، تھانے آئے سائیلین کو ملزموں اور پولیس اہلکاروں کو پہچاننے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ماڈل تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کے محرر اورنگزیب اور نائب محرر ظفر دانش تھانے کو اپنا گھر سمجھتے ہوئے یہاں تک کے خواتین کے بھی سامنے قمیض اتار کر ان سے بات کرتے ہیں، ان نیم برہنہ اہلکاروں کو نہ افسران بالا کا ڈر اور نہ آئے ہوئے سائلین پر پولیس کے منفی تاثر کا خوف۔۔ تصویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار تھانے میں آئی خاتون کے سامنے قمیض اتار کر بیٹھے ہیں، جوکہ کسی طرح بھی اخلاق کے مطابق نہیں ہے۔ شہریوں نے ڈی پی او جھنگ سرفراز ورک، آئی جی پنجاب سے ایسے غیر ذمہ دار آفیسرز کو احساسِ ذمہ داری دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بعد ازاں نئے آنے والے ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک کی جانب سے اہلکاروں کو معطل کرنے کی خبریں ہیں۔ 
  • قانون
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now