Staff Reporter
جمعرات , 01 اکتوبر 2020ء
(508) لوگوں نے پڑھا
جھنگ، جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے سال 2020-21 کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری گزشتہ روز منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کواپریٹو مہر محمد اسلم بھروآنہ تھے۔ تقریب میں ممبر قومی اسمبلی غلام بی بی بھروآنہ، ممبر صوبائی اسمبلی مولانا معاویہ اعظم، سابق ممبران صوبائی اسمبلی مہر سلطان سکندر بھروآنہ، مولانا مسرور نواز جھنگوی اوربیگم راشدہ یعقوب کے علاوہ فیڈریشن آف چیمبر کے ایگزیکٹو ممبران میاں ظفر اقبال، چوہدری شفیق انجم، امین لاکھانی اور بڑی تعداد میں تاجروں نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر مہر محمد اسلم بھروآنہ نے نو منتخب صدر لیاقت علی ملک، سینئر نائب صدر عدنان سرور اور نائب صدر عبدالقیوم سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ اس موقع پر جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے بانی صدر شیخ محمد یونس، آﺅٹ گوئنگ صدر کمانڈر (ر) صہیب فاروق، شیخ واصف مجید، شیخ عقیل احمداور نومنتخب ایگزیکٹو ممبران بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مہر محمد اسلم بھروآنہ نے کہا کہ تاجروں کے بھر پور تعاون سے ملک کی معیشت ترقی کی جانب رواں دواں ہے۔ اور گزشتہ کئی سالوں کے بعد گزشتہ ماہ سے پاکستان کا مالی خسارہ صفر ہو چکا ہے اور اب ہمارااکاﺅنٹ پلس میں جا رہا ہے جو کہ ایک نہایت خوش آئند امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک مضبوط ہاتھوں میں ہے اورانشاءاللہ بہت جلد مہنگائی میں بھی واضح کمی نظر آنی شروع ہو جائے گی۔ تقریب سے مولانا معاویہ اعظم، غلام بی بی بھروآنہ، بیگم راشدہ یعقوب، میاں ظفر اقبال، شیخ محمد یونس اور نو منتخب صدر لیاقت علی ملک نے بھی خطاب کیا۔