Staff Reporter
منگل , 22 ستمبر 2020ء
(420) لوگوں نے پڑھا
جھنگ، نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ سرفراز خان ورک نے عہدے کا چارج سنبھال لیااور فرائض کی انجام دہی شروع کر دی ہے، انہیں آئی جی پنجاب لاہور نے بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ تعینات کیا۔ ڈی پی او آفس جھنگ پہنچنے پر جھنگ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ پولیس افسران و ملازمان سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں محنت، ایمانداری اور میرٹ پر یقین رکھتا ہوں اور آپ سب سے بھی یہی امید کرتا ہوں کہ آپ اپنے فرائض منصبی نہایت ایمانداری اور احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ہم سب نے مل کر اس ضلع جھنگ سے جرم کا خاتمہ اور اسے امن کا گہوارہ بنانا ہے۔ میرا یہ عزم ہے کہ ہم کمزور طبقات کے سرپرست کے طور پر کھڑے ہوں۔ عوام کے اعتماد کو حاصل کرنے کیلئے ہمیں فرائض کی بجاآوری میں میرٹ، سخت محنت اور ایمانداری کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا۔ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے کہ ضلع میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے اس مقصد کیلئے تمام پولیس افسران و ملازمان اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سر انجام دیں۔انہوں نے جملہ ایس ایچ اوز، جملہ ایس ڈی پی اوز اور انچارج برانچز سے بھی ملاقاتیں کیں۔