Staff Reporter
پیر , 07 ستمبر 2020ء
(443) لوگوں نے پڑھا
بیت المال جھنگ میں رقم مستحقین میں متواتر تقسیم نہ ہوسکی۔ مقامی صحافی علی امجد چوہدری کا کہنا تھا کہ بیت المال جھنگ کے چیئرمین چوہدری عثمان قدیر چیمہ صاحب کا تعلق پی پی 130 سے ہے اور وہ پارلیمانی سیکرٹری رانا شہباز احمد خان کے معتمد خاص بھی ہیں۔ پی پی 130 کی عوام کو چوہدری عثمان قدیر چیمہ صاحب سے خاصی توقعات بھی وابستہ تھیں۔ زیر بحث معاملے میں بیت المال کے چیکس تقسیم ہونے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کا ہے۔ مقامی صحافی علی امجد چوھدری نے بیت المال کے چیکس کے حوالے سے پی پی 130 سے تعلق رکھنے والے بہت سے مستحقین سے استسفار کیا تاہم کسی بھی شخص نے اس حوالے سے مثبت جواب نہیں دیا۔ صحافی علی امجد چوہدری کا کہنا تھا کہ غالب امکان ہے کہ بیت المال سے امدادی چیکس مخصوص شخصیات سے منسلک افراد کو دیئے گئے ہوں۔ مقامی صحافی علی امجد چوہدری نے بیت المال کے جھنگ کے چیئرمین سے چیکس تقسیم ہونے کی لسٹیں جاری کرنے کی درخواست کی ہے کہ کن کن لوگوں میں چیکس تقسیم ہوئے ہیں۔