جمعرات , 05 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ جھنگ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اختر حسین کی زیرنگرانی کسانوں کی فلاح وبہبود کے سلسلے میں اجلاس

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اختر حسین کی زیرنگرانی کسانوں کی فلاح وبہبود کے سلسلے میں اجلاس
Staff Reporter جمعرات , 01 اکتوبر 2020ء (365) لوگوں نے پڑھا
ھنگ، ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اختر حسین کی زیرنگرانی کسانوں کی فلاح وبہبود اورمختلف محکمہ جات سے ان کے درپیش مسائل کے ازالہ کیلئے ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں محکمہ زراعت، محکمہ انہار، لائیو سٹاک، فیسکو، واٹر مینجمنٹ، سیڈ کارپوریشن بنکوں کے افسران،  کھاد بنانے والی کمپنیوں کے نمائندوں، پاکستان کسان کسان اتحاد کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اختر حسین نے کہاکہ زراعت ملکی معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ کسانوں اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت پنجاب نے کسان دوست پالیسیاں مرتب کر رکھی ہیں اس ضمن میں حکومت کی پالیسیوں کے بارے میں کسانوں کوترجیحی بنیادوں پر آگاہ کیاجائے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے مزید کہا کہ ضلع میں کھاد اوردیگرزرعی ادویات کی فراہمی کے تسلسل کو یقینی بنائیں غیر معیاری، جعلی ادویات اورکھاد فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور کسانوں کی رہنمائی اوران کی مائیکروفنانسنگ کے سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ زرعی شعبہ میں بجلی کے بلوں،اوورچارجنگ، ٹرانسفارمرکی عدم دستیابی اورنئے میٹر کی فراہمی سمیت تمام مسائل کا ازالہ کیاجائے۔ محکمہ انہار کے افسران کو ہدایت کی کہ نہری پانی کی چوری کی بیخ کنی، نہروں کی بھل صفائی اورٹیل اینڈ پر واقع زمینوں کیلئے نہری پانی کی دستیابی کو یقینی بنایاجائے۔
  • کھانے
  • علاقائی مسائل
  • کاروبار

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now