Staff Reporter
جمعرات , 15 اکتوبر 2020ء
(379) لوگوں نے پڑھا
جھنگ، ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک نے گمشدہ رقم تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے شہری کے حوالے کی۔ گزشتہ دنوں گمشدہ رقم ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر محمد ندیم کو دوران ڈیوٹی ملی تھی۔ گمشدہ رقم ملنے پر جھنگ پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر تشہیر کی گئی تھی۔ میری دھرتی نیوز پیج پر بھی خبر شائع ہوئی تھی۔ گزشتہ روز محمد یونس نامی شہری نے پولیس سے رابطہ کرکے آگاہ کیا۔ تصدیق کے بعد گمشدہ رقم مالک کے حوالے کر دی گئی۔ ڈی پی او جھنگ نے ایمانداری کا مظاہرہ کرنے پر ٹریفک آفیسر کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔ گمشدہ رقم ملنے پر شہری نے جھنگ پولیس کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔