Staff Reporter
پیر , 09 نومبر 2020ء
(460) لوگوں نے پڑھا
جھنگ، سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈ ہاکی آسٹروٹرف سٹیڈیم کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ منصوبہ طویل عرصے سے نامکمل تھا اور وزارت کھیل کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد جلد از جلد تکمیل کے احکامات جاری کئے۔ سٹیڈیم میں فلڈ لائٹ کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔ امید ہے منصوبہ مکمل ہونے سے علاقے میں ہاکی کے فروغ میں مدد ملے گی۔ جھنگ ہاکی سٹیڈیم میں ہاکی اکیڈمی کے قیام کے حوالے سے بھی تجاویز طلب کی ہیں۔ صوبائی وزیر رائے تیمور خان کا کہنا تھا کہ جھنگ کی عوام کے لئے ہاکی سٹیڈیم کی تکمیل حکومت پنجاب کی جانب سے تحفہ ہے۔ آج حکومت تمام اضلاع کی ترقی پر کام کررہی ہے۔