جمعرات , 05 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ جھنگ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

چک نمبر 262 ج ب میں شہید سارنگ خان کے گھر ڈی پی او جھنگ کی آمد

چک نمبر 262 ج ب میں شہید سارنگ خان کے گھر ڈی پی او جھنگ کی آمد
Staff Reporter پیر , 30 نومبر 2020ء (897) لوگوں نے پڑھا
گزشتہ دنوں ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک کی شہید کانسٹیبل سارنگ خان کی برسی کے موقع پرشہید کے گھر چک نمبر262 ج ب کوٹ بھوجوآنہ آمد ہوئی، ڈی پی او نے شہید کی فیملی کوپھولوں کا گلدستہ اور دیگر تحائف پیش کئے۔ انہوں نے شہید کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعا مانگی۔ ڈی پی او جھنگ نے شہید کانسٹیبل سارنگ خان کو اسکی بہادری اور قربانی پر شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ شہداء پولیس کی قربانیاں محکمہ پولیس کیلئے مشعل راہ ہیں، عوام کے جان و مال، عزت و آبرو کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ شہداء پولیس کی فیملیز میرے گھر کے فرد کی حیثیت رکھتے ہیں اور انتہائی محترم ہیں۔انہوں نے شہید کی فیملی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خدمت کیلئے میں اور پولیس ڈپارٹمنٹ ہمہ وقت حاضر ہے۔ سارنگ خان کی فیملی نے بھی ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا اور ان کے جذبے کو سراہا۔ 
  • چک نمبر 262 ج ب کوٹ بھوجوآنہ
  • شہید
  • پولیس
  • آرٹس اور تفریح

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now