Staff Reporter
بدھ , 04 نومبر 2020ء
(383) لوگوں نے پڑھا
جھنگ پولیس کی جانب سے اکتوبر کی جرائم اور کارروائیوں کی رپورٹ دی گئی۔ پولیس کریمینلز کے خلاف متحرک رہی، رپورٹ کے مطابق پولیس نے چور و ڈکیت گینگز کے 64 ملزمان گرفتار کئے اور ملزمان کے قبضے سے 1 کروڑ 39 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے مالکان میں تقسیم کردیا گیا۔ جھنگ ڈی پی او پولیس سرفراز خان ورک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے رپورٹ دی۔ مالکان نے مال مسروقہ وصول ہونے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔