Staff Reporter
جمعرات , 13 اگست 2020ء
(171) لوگوں نے پڑھا
جھنگ پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہزاروں پتنگیں برآمد کرلی ہیں جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ اس حوالے سے جھنگ پولیس کا کہنا تھا کہ قانون کی پامالی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور ہر صورت لوگوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مذید تفتیش کررہے ہیں کہ اور کون کون اس امر میں ملوث ہے دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔