Staff Reporter
بدھ , 26 اگست 2020ء
(168) لوگوں نے پڑھا
ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی سرکل سیف اللہ بھٹی کی زیر نگرانی ایس ایچ او سٹی، ایس ایچ او کوتوالی، انچارج چوکی مگھیانہ ذیشان حیدر، انچارج چوکی سول لائن اسد نواز، انچارج چوکی علی آباد واصف علی نے کاروائی کرتے ہوئے 24 کلو گرام چرس ، 4کلوگرام افیون، 280 لیٹر شراب، 4 پسٹل، 2 بندوقیں برآمد کر کے ملزمان گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ اجتماعی کاروائی میں مورخہ 24 اگست 2020 ء کو ذیشان حیدر انچارج چوکی مگھیانہ نے منشیات کی ترسیل و فروخت کرنیوالے 2 ملزمان سے 14 کلوگرام چرس و افیون برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔