Staff Reporter
اتوار , 16 اگست 2020ء
(705) لوگوں نے پڑھا
جامع مسجد نور محمدی شادباد کالونی جھنگ میں جشن آزادی منانے کے لے الگ انداز اپنایا گیا۔ اہل محلہ نے مسجد میں تسبیحات پڑھ کر جشن آزادی منائی۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ ہم نے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں تسبیحات کا نذرانہ پیش کرکے جش آزادی منایا انہوں نے لوگوں سے بھی التماس کی ہے کہ جشن آزادی ہم یوں منایا کریں اس سے ایک طرف اللہ رب العزت کا ذکر خیر ہوتا ہے ساتھ ساتھ پڑنے والوں کو ڈھیروں ثواب بھی ملتا ہے۔ تسبیحات پڑھنے کے بعد مسجد میں ملک کی ترقی و استحقام کے لئے دعائیں مانگیں گئیں۔