Staff Reporter
جمعرات , 10 ستمبر 2020ء
(439) لوگوں نے پڑھا
جھنگ، ہیڈ تریموں انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں سے نقصان بڑھنے لگا۔ ہیڈ تریموں کے گیٹ بند ہونے سے پانی کا اخراج وہاں سے بند ہو گیا جہاں آگے جاکر بالکل پانی نہیں ہے ہیڈ تریموں انتظامیہ کے اس عمل سے خوشاب پل پر چکوال سے نالوں اور بند ٹوٹنے سے پانی دس روز سے خوشاب پل سے دریائے جہلم میں داخل ہو رہا ہے جس کی وجہ سے دریائے جہلم خوشاب پل پر پانی کم ہی نہیں ہورہا ہے۔ خوشاپ پل کے پانی نے تھانہ قارد پور تھانہ مسن تھانہ کوٹ شاکر تھانہ اٹھارہ ہزاری کے علاقوں میں فصلوں کو تباہ اور زندگی محصور کر دی 100 سے زائد مواضعات زیر آب آگئے۔ لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔ جانور بھوک سے مر رہے ہیں اہل علاقہ نے مقامی ایم پی اے مشیر وزیر اعلی نواب فیصل جبوانہ سے مطالبہ کیا کہ پہلے جس طرح آپ نے کام کیا پھر ضرورت ہے اس معاملہ پر فوری نوٹس لے کر پانی کے جلد از جلد اخراج کو یقینی بنائیں۔