Staff Reporter
پیر , 24 اگست 2020ء
(193) لوگوں نے پڑھا
دریائے چناب میں مسلسل پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے۔ دریائے چناب میں طغیانی کے نتیجے میں جھنگ کے 15 دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ پانی کی آمد 58988 کیوسک ہے اور اخراج 43000 کیوسک کے قریب ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ملحقہ آبادیوں کو محفوظ مقامات پر مال و مویشی کے ساتھ منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔۔ جبکہ سیکڑوں ایکڑ پر کاشت کی گئی فصلیں بھی طغیانی سے متاثر ہوچکی ہیں جسکی وجہ سے کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔