Staff Reporter
اتوار , 11 اکتوبر 2020ء
(203) لوگوں نے پڑھا
جھنگ، گوجرہ روڈ کوٹ لکھنانہ چک نمبر 456 میں ایک شخص کو گولی مار دی گئی۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ کتوں کی ریس کے دوران جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں آصف نواز گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ گولی سینے میں لگنے سے آصف نواز لکھنانہ ولد محمد نواز 35 سال جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا تھا کہ قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہوسکتا ہے۔