Staff Reporter
جمعرات , 12 نومبر 2020ء
(605) لوگوں نے پڑھا
وریام والا کے رہائشی حافظ محمد یار محمد یعقوب، محمد عبداللہ لوہار کا بھتیجا اور محمد یونس لوہار کا جواں سالہ اکلوتا بیٹا محمد صدیق جو کہ ایم ایس سی مکمل کرنے کے بعد معمولی علالت کے بعد انتقال کر گیا ہے۔ مرحوم والدین کا اکلوتا بیٹا تھا مرحوم کی دو ہمشیرائیں تھیں مرحوم کی نماز جنازہ مہر نور زمان سپرا نے انکی رہائش گاہ عید گاہ اہلحدیث بستی توحید آباد وریام والا میں پڑھائی۔ جنازہ میں تاجر برادری اور سول سوساسٹی کے لوگوں نے شرکت کی جن میں حکیم طاہر محمود جنجوعہ، محمد شعیب جنجوعہ، مہر حسین نواز کرموآنہ، مہر ناصر سپرا، محمد یونس جنجوعہ، سائیں نور زرگر، حکیم شاہد پرویز چوہدری، اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ جنازہ میں دیگر اہل علاقہ نے بھی شرکت کی۔ مرحوم کی اچانک وفات پر ہر آنکھ اشک بار تھی اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین