Staff Reporter
منگل , 04 اگست 2020ء
(170) لوگوں نے پڑھا
(1 اگست 2020)جھنگ مدوکی روڈ پر شاہ سیدہ بخاری کے پاس عید کے روز ہونے والے حادثے کے نتیجے میں نوجوان غلام مرتضی جاں بحق ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ کار کی تیز رفتاری کے نتیجے میں پیش آیا۔ جاں بحق شخص نے سوگواروں میں بوڑھی ماں دو معصوم بیٹے بیوہ اور تین بہنیں شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والا نوجوان گھر کا واحد کفیل تھا نجی نیوز پیج کے مطابق کار سوارموقع سے فرار ہوگئے۔ ہیں۔ نجی نیوز پیج کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر پولیس کیس میں زیادہ دلچسپی نہیں لے رہی تھی۔ لیکن بعد ازاں ڈی ایس پی کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ لواحقین کی دادرسی کی جائے گی۔ اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا چاہے وہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو۔ جبکہ لواحقین پولیس کی جانب سے انصاف کے منتظر ہیں۔