Staff Reporter
ہفتہ , 12 ستمبر 2020ء
(646) لوگوں نے پڑھا
جھنگ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ مزمل حسین نے محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے بہترین کارکردگی پر انچارج سکیورٹی شاہد امیر لدھیانہ اور برانچ کے جملہ سٹاف و ڈیوٹی سول پارچات میں نقد انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈی پی او جھنگ نے پولیس افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں ضلع ہذا کے امن و امان کے قیام میں آپکا کردار شاندار رہاہے اور آپ سب سے یہی امید کرتا ہوں کہ آپ آئندہ بھی دلجمعی اور پوری فرض شناسی کے ساتھ کام کریں گے۔ اس موقع پر تمام افسران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کریں گے اور فرائض کی انجام دہی نہایت ایمانداری اور محنت سے کریں گے۔ اور لوگوں کو تحفظ دینے کے حوالے سے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔