Staff Reporter
جمعرات , 22 اکتوبر 2020ء
(416) لوگوں نے پڑھا
جھنگ، ڈی پی او جھنگ نے جھنگ پولیس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے شہدا کے خاندانوں کے ساتھ شہدا کی یادگار پر پھول چرھائے اور دعا مانگی۔ اس سے پہلے انہوں نے شہدا کی لواحقین سے ملا قات کی۔ شہدا کے لواحقین کو پولیس کے چاق و چابند دستے نے سلامی دی۔ بعد ازاں ڈی پی او نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جھنگ پولیس شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو سلام کرتی ہے شہدا ہمارے دلوں میں ہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ان کا مذید کہنا تھا کہ ہم نے جھنگ کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔