Staff Reporter
منگل , 04 اگست 2020ء
(289) لوگوں نے پڑھا
(4 اگست 2020)ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے شہدائے پولیس کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کی۔ ڈی پی او جھنگ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر پولیس شہدا کی فیملیز سے ملاقات کی اور ان میں عید پیکج اور تحائف تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کی خوشی اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔ پنجاب پولیس کے شہداء محکمے کاقابل فخر سرمایہ اورپوری قوم کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہدا فیملیز کی ویلفیئر کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ قبل ازیں ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے پولیس افسران کیساتھ پولیس لائن میں نماز عید ادا کی اور کھانا کھایا۔