منگل , 21 اپریل 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ جھنگ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

پولیس افسران قانون کے یکساں طور پر نفاذ کو یقینی بنائیں، ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان

پولیس افسران قانون کے یکساں طور پر نفاذ کو یقینی بنائیں،  ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان
Staff Reporter ہفتہ , 25 جولائی 2020ء (75) لوگوں نے پڑھا
(21 جولائی 2020)جھنگ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم، ڈی ایس پی لیگل، ایس ڈی پی اوز جملہ، ایس ایچ اوز ضلع ہذا اور جملہ انچارج برانچزنے شرکت کی۔ میٹنگ میں پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیکر نئے اہداف کا تعین کیا گیا۔ شرکاء میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق جدید پولیسینگ اور سمارٹ ورکنگ کے حوالے سے شروع کئے گئے تمام پراجیکٹس کی کامیابی عوام کیساتھ شائستہ برتاؤ اور فوری ریسپانس سے مشروط ہے۔ لہذا تمام پولیس افسران قانون کے یکساں طور پر نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے سروس ڈلیوری میں مزید بہتری لائیں۔ میٹنگ میں ڈی پی او جھنگ نے اہم فیصلے کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز کو کارکردگی کی بنیاد پر تعینات کیا جائے گا۔ تمام پولیس افسران کی کارکردگی کی باقاعدہ جانچ پڑتال ہوگی۔ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو محکمانہ سزاؤں کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ ڈی پی او جھنگ نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ نے کورونا بحران میں عوامی خدمت کے جذبے کو اپنا شعار بنایا ہے اسی طرح ان جذبات کو روٹین ورکنگ میں شفٹ کریں۔ جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ آپریشن کئے جائیں تاکہ عوام کے جان و مال کے دشمن پیشہ ور مجرمان کو قانون کی گرفت میں لانے کا عمل مزید تیز ہو سکے۔ سنگین مقدمات (قتل اقدام قتل، ڈکیتی، چوری، راہزنی،اغواء) کو جلد از جلد یکسو کریں۔ اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے۔ ہم سب نے ملکر جھنگ کی سرزمین کو جرائم سے پاک کرنا ہے۔ 
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now