جمعرات , 19 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ جھنگ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

دریائے چناب میں مسلسل طغیانی کے باعث جھنگ کے درجنوں دیہات زیر آب

دریائے چناب میں مسلسل طغیانی کے باعث جھنگ کے درجنوں دیہات زیر آب
Staff Reporter منگل , 01 ستمبر 2020ء (436) لوگوں نے پڑھا
جھنگ، دریائے چناب میں مسلسل طغیانی کے باعث جھنگ کے درجنوں دیہات زیر آب آ گئے ہیں جبکہ جھنگ کو سرگودھا سے ملانے والی مین شاہراہ بھی زیر آب آ چکی ہے۔ ضلعی فلڈ کنٹرول روم کے مطابق گزشتہ روز ہیڈ تریموں کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 186464کیوسک اور اخراج 174146 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جھنگ کے زیر آب آنے والے علاقوں میں بھوچرہ، بلو شہابل، واہگہ، کلیکہ، حسن خان، پکے والا، پاتوانہ، چک کچہ، چک مگھیانہ، بستی ملاح والی، دوکہ اور دیگر آبادیاں شامل ہیں۔ ان علاقوں میں سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں متاثر ہوئی ہیں اور لوگ اپنے مال مویشیوں کو لے کر اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کررہے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کئی کچے مکانات اور رابطہ سڑکیں زیر آب آچکی ہیں۔ جھنگ کو سرگودھا سے ملانے والی مرکزی شاہراہ بھی سیلابی پانی کی زد میں آنے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔ سیلابی پانی کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ رہے ہیں ان علاقوں کے مکینوں کا شکوہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انہیں کسی قسم کی کوئی امداد فراہم نہیں کی جا رہی اور وہ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مویشیوں کے لئے چارہ نہ ہونے کی وجہ سے ان کے مویشی کئی روز سے بھوکے ہیں۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کا کہنا تھا کہ دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب کی اطلاع کے بعد فلڈ الرٹ جاری کر دیا گیا تھا اور دریا کے کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات بھی جاری کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت، لائیو سٹاک کے کیمپ متاثرہ علاقوں میں فعال ہیں جبکہ ریسکیو1122کی ضلع بھر میں 13پوسٹیں بھی قائم کی گئی ہیں جو متاثرہ افراد کو ریسکیو کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
  • علاقائی مسائل
  • بچے اور کنبے

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now