Staff Reporter
ہفتہ , 25 جولائی 2020ء
(422) لوگوں نے پڑھا
(24 اپریل 2020)جھنگ ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک عورت نے الزام عاید کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال آنے والے تمام مریضوں سے خواتین امراض کے وارڈ میں وارڈ سرونٹ ارم اپنی کچھ معاونین کے ساتھ مل کر مریضوں سے بھاری رقوم کا مطالبہ کرنے لگی۔ اس کا کہنا تھا کہ وارڈ سرونٹ مریض کو تڑپتا چھوڑ دیتا ہے جب تک اس کی منہ مانگی رقم دی نا جائے۔ بات کرنے والی خاتون کے ساتھ ایک مریضہ بھی تھی جس کے بارے میں اس نے بتایا کہ ان خاتون کے بچے کا پیٹ میں ہی انتقال ہوگیا تھا لیکن یہاں موجود وارڈ سرونٹ نے اس کو دیکھنے کے بجائے کہا کہ رقم لے کر آوؑ پھر ہم مریض کو دیکھیں گے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کی جانب سے مریضوں سے احساس پروگرام میں ملنے والی رقم میں سے 5 ہزار تک پیسے مانگے جاتے ہیں۔