جمعرات , 05 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ جھنگ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پرچکن شاپس کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پرچکن شاپس کا معائنہ
Staff Reporter پیر , 24 اگست 2020ء (399) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر چکن شاپس پر ناپ تول میں کمی، ہیرا پھیری اور زائد نرخوں پر فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز محمد متین اصغر نے یوسف والا بھٹہ، سبزی منڈی روڈ، ایوب چوک اور دیگر مختلف مقامات پر چکن شاپس کا معائنہ کیا اور ناپ تول میں کمی ،ہیرا پھیری اور زائد نرخوں پر فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چالان اسپیشل جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کروائے۔ ڈی او انڈسٹری نے کہا کہ پولٹری کی مصنوعی قلت اور مہنگے داموں گوشت کی فروخت اور ناپ تول میں کمی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کی جانب سے مقررہ نرخوں کے مطابق پولٹری گوشت فروخت کرنے کو یقینی بنائیں۔ بصورت دیگر انکے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
  • قانون
  • علاقائی مسائل
  • جُرم و سزا
  • کاروبار

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now