Staff Reporter
پیر , 24 اگست 2020ء
(430) لوگوں نے پڑھا
چک نمبر 464 گ ب جھنگ میں کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا جس میں جھنگ اور چنیوٹ کی 32 ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ کا فائنل جھنگ اور چنیوٹ کی دو ٹیموں کے درمیان ہوا۔ فائنل میں محمّدی شریف کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 132 رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے جواب میں آفتاب الیون جوڑی والا کی ٹیم 111 رنز بنا سکی محمّدی شریف کی ٹیم نے آفتاب الیون جوڑی والا کو 10 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ جیتنے والی ٹیم کو انعام میں موٹر سائیکل کے ساتھ ٹرافی دی گئی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 10000 کی رقم کے ساتھ ٹرافی دی گئی۔