Staff Reporter
جمعرات , 22 اکتوبر 2020ء
(458) لوگوں نے پڑھا
جھنگ، تھانہ سٹی کے علاقہ میں میٹرک کی بچی سے زیادتی کا معاملہ کی خبر ایک سے زیادہ نجی نیوز چینلز نے نشر کی تھی جس کے بعد معاملے کا نوٹس ڈی پی او جھنگ نے لیا تھا اور عبوری ضمانت پر ملزمان گرفتار کئے گئے تھے۔ ملزمان کی زیادتی کے بعد بچی حاملہ ہوگئی تھی۔ تازہ اطلاع کے مطابق ملزمان مدعیان سے صلح کرواکر کیس ختم کروانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ لڑکی اور اسکے گھر والوں نے ملزمان کو معاف کردیا ہے۔ ملزمان اور مدعی پارٹی میں صلح تین لاکھ میں ہوئی جس کے بعد زیادتی کے ملزمان آزاد ہوگئے۔ فیصلہ سماج کیلئے سوالیہ نشان ہے جہاں ایک ملزم 4 سے 5 لاکھ خرچ کرکے رہا ہوسکتا ہے۔ مقامی صحافی مصعب فاروق نے شکوہ کرتے ہوئے کہا اہل علاقہ کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے زیادتی کا ملزم رہا ہوگیا۔ سماج میں اس طرح کے قوانین کی اصلاح کی اشد ضرورت ہے ایسے ملزمان کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانا ازحد ضروری ہے نہیں تو مجرم یونہی گناہگار کھیل کھیلتے رہیں گے۔