Staff Reporter
ہفتہ , 19 ستمبر 2020ء
(714) لوگوں نے پڑھا
جھنگ، سول ہسپتال کے سامنے معذور بچہ روزانہ اسی طرح سڑک کے بیچوں بیچ بیٹھا ہوا ہوتا ہے۔ غالب امکان ہے کہ اسے کوئی یہاں چھوڑ کر جاتا ہے۔ اور دن میں کسی وقت آکر لے جاتا ہے۔ بچہ بھیک کے حصول کیلئے یہاں لایا جاتا ہے۔ بچہ سڑک کے بیچ میں ایسی جگہ بیٹھا ہوتا ہے جہاں سے اس کے ساتھ کوئی حادثہ بھی رونما ہوسکتا ہے۔ انتظامیہ کو فوری معاملے پر نوٹس لینے کی ضرورت ہے اور ان لوگوں کو گرفتار کرکے بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے جو اس قسم کے گھناونے کام میں ملوث ہیں۔