پیر , 16 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ جھنگ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

اسسٹنٹ کمشنر نے چھاپہ مارتے ہوئے قبرستان کی کتنی کنال زمین واگزار کرائی؟

اسسٹنٹ کمشنر نے چھاپہ مارتے ہوئے قبرستان کی کتنی کنال زمین واگزار کرائی؟
منگل , 10 نومبر 2020ء (591) لوگوں نے پڑھا
جھنگ، ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر قاسم گل نے جھنگ کے وسط یوسف شاہ روڈ شہر کی قیمتی آراضی کے قریب جٹیانہ قبرستان کے اندر کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار کروائی گئی جہاں اطراف میں لوگوں نے قبروں کو مسمار کر کے عرصہ دراز سےناجائز تجاوزات قائم کر رکھی تھیں جس میں مبینہ افسوسناک طور پر منشیات اور جسم فروشی کے اڈے بھی قائم تھے جس کی متعدد بار شکایت موصول ہوتی رہیں۔ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر قاسم گل کو ہدایت جاری کی جنھوں نے میونسپل کارپوریشن انکروچمنٹ انفورسمنٹ انسپکٹر سعادت جاوید پولیس انتظامیہ و ٹائیگر فورس کے ہمراہ مو قع پر پہنچتے ہوئے تمام ناجائز تجاوزات تعمیرات کو مسمار کرادیا۔ عوامی سماجی حلقوں نے عرصہ دراز سے ان کے آباؤ اجداد کی قبریں مسمار کرکے بنائی گئی تعمیرات گرانے پر ڈی سی جھنگ اور اسسٹنٹ کمشنر قاسم گل کو خصوصی کاوش پر خراج تحسین پیش کیا۔ واضح رہے 6 کنال اراضی کی ملکیت 15 کروڑ روپے  سے زائد ہے۔ 
  • انتظامیہ
  • زمین
  • علاقائی مسائل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now