Staff Reporter
منگل , 03 نومبر 2020ء
(496) لوگوں نے پڑھا
جھنگ میں صوبائی وزیر رائے تیمور خان بھٹی نے جشن عید میلاد النبی کے موقع پر محفل میلاد کی مختلف روح پرور تقریبات میں شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو مسائل سے نکال کر امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔ ہم سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرکے اپنی زندگیوں کو بہتر بناسکتے ہیں۔