Staff Reporter
بدھ , 16 ستمبر 2020ء
(590) لوگوں نے پڑھا
تھانہ صدر جھنگ کے علاقہ پکے والا میں سات افراد نے اسلحہ کے زور پر لڑکے کو اغوا کیا اور اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا مقامی صحافی نوید سدھانہ کے مطابق عامر رضا آرائیں سکنہ منڈی شاہ جیونہ جھنگ اپنے بیٹے ذوہیب عرف گوری کے ہمراہ جھنگ شہر آرہا تھا کہ سات اوباش افراد نے انہیں رکشہ سے اسلحہ کے زور پر اتار لیا اور لڑکے کو والد سے الگ کرکے مکان پر لے گئے اور تشدد کے بعد باری باری بدفعلی کر ڈالی۔ پولیس تھانہ صدر جھنگ نے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی آخری اطلاعات آنے تک کسی ملزم کی گرفتار عمل میں نہیں آسکی۔