Staff Reporter
بدھ , 02 ستمبر 2020ء
(387) لوگوں نے پڑھا
ایوب چوک پر گوہر شاہ کے قریب روڈ کے ڈرمیان بنے ڈیوائڈر سے اے پی وی وین ٹکرا گئ جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کر امداد کاروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں ذیشان ولد عطا 19 سال، شاہد ولد ممتاز 40 سال، سائرہ زوجہ توصیف 30 سال، سمیرا زوجہ شاہد 35 سال، گل فرین زوجہ ریاض 51 سال، توقیر ولد زیشان 11 سال، ماریہ دختر گل علی 15 سال، رابعہ دختر زیشان 09 سال شامل ہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ ان ڈیوائڈروں کی نشاندہی پہلے ہی علاقہ مکینوں نے کردی تھی کہ ان کو انتہائی نامناسب جگہ پر رکھا گیا ہے جو کسی حادثہ کا سبب بن سکتا ہے اور آج کے واقعہ نے اس بات کو سچ ثابت کردکھایا انتظامیہ میں منصوبہ بندہ کا فقدان نظر آتاہے۔ علاقہ مکینوں نے مذید جان و مال کی تحفظ کیلئے انتظامیہ سے اپیل کی ہے وہ روڈ کے درمیان رکھے ان ڈیوائڈروں کو فوری یہاں سے منتقل کریں۔