Staff Reporter
جمعہ , 11 ستمبر 2020ء
(780) لوگوں نے پڑھا
جھنگ کا کرپٹ سب انجینر ملک صفدر کے خلاف انٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر لیا ملزم پر الزام ہے کہ وہ نہ صرف اپنی کمیشن بلکہ ایم این ایز کے نام پر بھی پیسے لیتا تھا ایک مکامی صحافی کے مطابق ان کی کرپشن کا معلوم ہونے کے باوجود بجائے کاروائی کرنے کے اس کو اٹھارہ ہزاری تحصیل کا ایس ڈی او بنا دیا گیا سیاست دانوں کی مداخلت سامنے آگئی تفصیلات کے مطابق انکشاف ہوچکا ہے کہ محکمہ ہائے وے میں کرپشن لوٹ مار عروج پر ہے سب انجینر ہو یا ایکسین سب کے سب کرپٹ ہیں۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے محکمہ کا سب انجینر ملک صفدر جس نے ایک کنٹرکشن کمپنی کے مالک سے لاکھوں روپے کی کمیشن کے ساتھ اس وقت کے ایم این اے کا نام پر پیسے لے لیے مگر جب دور تبدیل ہوا تو موجودہ ایم این اے نے بھی یہ جانتے ہوئے کہ کرپٹ ترین ہائی وے کا یہ آفیسر ہیں اور ہمارے سیاسی مخالف کا قریبی تھا مگر نہ جانے کیا بات ہوئی کہ اس کرپٹ کو بجائے سزا دلوانے کے ایس ڈی او کا چارج دے دیا اور کرپشن کی کھلی چھٙٹی دے دی گئی اور اس نے موجودہ ایم این اے کے نام پر بھی پیسے لے لیے جو کرپشن کی بدترین مثال ہے محکمہ انٹی کرپشن نے خان نثار کی درخواست پر انکوائری کے بعد مقدمہ درج کر لیا۔