جمعہ , 13 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ جھنگ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں جائیں، ڈویژنل کمشنر

امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں جائیں، ڈویژنل کمشنر
Staff Reporter منگل , 06 اکتوبر 2020ء (405) لوگوں نے پڑھا
جھنگ، ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے کہا ہے کہ چہلم امام حسین ؓ کے موقع پر حکومت کی طرف سے نافذ ضابطہ اخلاق پر مکمل طور پر عمل کروایا جائے۔ جلوس کے راستوں اور مجالس کی سیکورٹی اور مانیٹرنگ کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی فنکشنل کئے جائینگے۔ انہوں نے کہا امن و امان کی بحالی کے لئے شر پسند عناصر کے خلاف بلا تفریق و امتیاز سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دین اسلام ہمیں بھائی چارے کا درس دیتا ہے چہلم امام حسین کے موقع پر تمام مسالک کے علماء و ذاکرین ضابطہ اخلاق کی سختی سے پاسداری کریں۔ یہ بات انہوںنے ڈپٹی کمشنر آفس میں چہلم امام حسین ؓ کے حوالہ سے ضلعی امن کمیٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر راجہ رفعت مختار، ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرفراز خان ورک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ، اسسٹنٹ کمشنرز، اراکین ضلعی امن کمیٹی اور انجمن تاجران نے بھی شریک تھے۔ ڈی پی او نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔ چہلم امام حسین کے موقع پرپولیس کی طر ف سے مکمل سیکورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائیگا اورامن و امان کی بحالی کے لئے شرپسند عناصر کے خلاف بلا تفریق و امتیاز سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کسی نے بھی ضابط اخلاق کی خلاف ورزی، اشتعال انگیزی اور نفرت آمیز ناگوار حرکت پر قانون حرکت میں آئے گا۔ بعدازاں اراکین ضلعی امن کمیٹی اور انجمن تاجران نے چہلم امام حسین ؓ کے موقع پرانتظامیہ اور پولیس سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
  • انتظامیہ
  • قانون
  • پولیس
  • علاقائی مسائل
  • بچے اور کنبے
  • جُرم و سزا
  • سفر

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now