Staff Reporter
منگل , 29 ستمبر 2020ء
(396) لوگوں نے پڑھا
جھنگ، پنجاب میں کسانوں کو واجبات ادا نہ کرنے والی شوگر ملز کے خلاف ایکشن شروع ہوگیا۔ کسانوں کو 17 کروڑ روپے کی عدم ادائیگی پر ایک شوگر مل کے خلاف جھنگ میں 2 مقدمے درج کرلیے گئے۔ ایف آئی آر کین کمشنر پنجاب کی مدعیت میں درج کروائی گئی، جس میں کہا گیا کہ ایف آئی اے کے مطابق شوگر مل کسانوں کے 17 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔