اتوار , 19 مئی 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ بھوانہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

دھرتی ماں پر قربان ہونے والے سپوت کو سپرد خاک کردیا گیا

دھرتی ماں پر قربان ہونے والے سپوت کو سپرد خاک کردیا گیا
Chinot City بدھ , 07 جولائی 2021ء (566) لوگوں نے پڑھا
وطن کا ایک اور بہادر بیٹا اس عرض پاک پر قربان ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بھوآنہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 204 کے رہائشی پاک فوج کے سپاہی نئیر عباس  پنوں عاقل میں سرپسند عناصر سے جھڑپ کے دوران  فائرنگ سے شہید ہوگئے۔ گاؤں پہنچتے ہی اہل علاقہ نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے ان کی جسد خاکی کا استقبال کیا، جبکہ نمازِجنازہ اور آخری دیدار دیکھنے کے لئے بھی لوگوں کی کثیر تعداد امڈ آئی۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہید کو ان کے آبائی گاؤں  چک نمبر 204 میں پورے فوجی اعزاز  کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے قبر پر سلامی دیتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف اور دیگر افسران کی طرف سے پھول چڑھائے اور شہید کے درجات کی بلندی لے لئے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر شہید سپاہی کے چچا محمد فاضل نے کہا کہ ہمارا بیٹا شہید ہوا ہے اس سے پہلے اس کا والد پولیس میں سب انسپکٹر تھا وہ بھی شہید ہوا ہمارا شہیدوں کا خاندان ہے ہمیں اس قربانی پر فخر ہے۔ ہمارے بچے پاک آرمی اور ملک پر قربان ہونے کے لئے تیار ہیں۔
  • پاکستان آرمی
  • شہید
  • بچے اور کنبے
  • تقریبات

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now