ہفتہ , 18 مئی 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ بھوانہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

جوڈیشل کمپلیکس سے امین پور بنگلہ روڈ تک کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جوڈیشل کمپلیکس سے امین پور بنگلہ روڈ تک کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار
جمعرات , 07 جنوری 2021ء (591) لوگوں نے پڑھا
بھوآنہ کی تحصیل جوڈیشل کمپلیکس سے امین پور بنگلہ روڈ تک پچیس کلومیٹر لمبی روڈ گزشتہ چار سال سے خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ سڑک پر جگہ جگہ گڑھے اور کھڈے ہو چکے ہیں۔ اہلِ علاقہ کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جسکو دیکھ کر وکلاء بھی میدان میں آ گئے ہیں. ایڈووکیٹ چوہدری شہزاد ممتاز خان چدھڑ کا کہنا ہے کہ یہ روڈ اہمیت کا حامل ہے اس روڈ کے آس پاس درجنوں دیہات آباد ہیں جہاں کے وکلاء اور سائلین کو کچہریوں میں آنے اور جانے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے.  روڑ خراب ہونے کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہےجس کی وجہ سے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے. اس کے علاوہ حادثات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ حادثہ کی صورت میں ریسکیو عملہ فورا جائے وقوع پر  پہنچ نہیں پاتا ہے. کاروبار بھی ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے، علاقے کی اجناس کو فیصل آباد اور دوسرے شہروں کی منڈیوں تک لے جانے میں بھی دشواری کا سامنا ہے. اسی حوالے سے وکلاء برادری نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس روڑ کی جلد از جلد تعمیر و مرمت کا کام شروع کروایا جائے تاکہ عوام کو سفر میں آسانی ہو سکے۔
  • انتظامیہ
  • علاقائی مسائل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now