Chinot City
ہفتہ , 03 جولائی 2021ء
(713) لوگوں نے پڑھا
بھوآنہ کے علاقے تھانہ لنگرآنہ میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر عابد حسین کے لئے محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں ایس ایچ او تھانہ لنگرآنہ، ایس آئی محمد افضل سمیت پولیس افسران و اہلکاروں سمیت اہل علاقہ کے معززین نے شرکت کی اور اے ایس آئی عابد حسین کی محکمہ پولیس کیلئے خدمات کو سراہا اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔ وہ تھانہ لنگرآنہ میں اے ایس آئی تعینات تھے اور گزشتہ 38 سالوں سے محکمہ پولیس میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔