Chinot City
منگل , 25 مئی 2021ء
(440) لوگوں نے پڑھا
بھوآنہ کے گاؤں میں آم چوری کرنے کا الزام لگا کر بااثر افراد نے محنت کش غریب عورت کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 193 ج ب کی کالونی صادق آباد کی رہائشی مگلانی بی بی کو گاؤں کے بااثر افراد محمد نواز اور ناصر مسلم شیخ نے ٹوکے کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے. متاثرہ خاتون مگلانی بی بی کو ٹوکہ لگنے سے ان کے بازو اور جسم کے دیگر حصوں پر گہرے زخم آئے۔ گاؤں کے افراد کی جانب سےریسکیو 1122 اطلاع دینے پر ریسکیو عملے نے ابتدائی طبی امداد کے لئے مگلانی بی بی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھوآنہ منتقل کیا، جہاں سے اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ ریفر کر دیا گیا۔ لواحقین کی جانب سے تھانے میں ایف آئی آر درج کرنے کے لئے ہسپتال کی میڈیکل رپورٹ کے ہمراہ درخواست جمع کروادی۔ تاہم متاثرہ خاتون کے گھر والوں نے احتجاج کرتے پوئے الزام لگایا کہ پولیس کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزااں ہے اور ابھی تک ملزمان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج نہیں کی گئی، انہوں نے اعلٰی حکام سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔