اتوار , 27 جون 2021ء
(746) لوگوں نے پڑھا
بھوآنہ کے نواحی علاقے چک نمبر 156 ساہمل میں عطاء محمد نامی نوجوان کے گھر میں بنی جھونپٹری کو آگ لگ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں جھونپڑی کے نیچے بندھے جانور آگ سے جھلس گئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پرڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر طاہر عباس نے اپنے عملے سمیت جائے حادثہ پر پہنچ کر جانوروں کو طبی امداد دی جس سے جانوروں کی زندگی بچ گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر عباس نول کا کہنا تھا کہ اگر فوری طبی امداد نا دی جاتی تو غریب مخنت کش کے جانور زندگی کی بازی ہار جاتے۔ انہوں نے کہا کہ انسان تو اپنی تکلیف بتا سکتے ہیں مگر جانور ایسا نہیں کر سکتے. انسانیت تو اس چیز کا ہی نام ہے کہ بے زبان جانوروں کی تکلیف کو سمجھ کر فوری دور کیا جائے۔