Chinot City
منگل , 29 ستمبر 2020ء
(354) لوگوں نے پڑھا
بھوآنہ کے نواحی گاؤں ٹھٹھہ محمد شاہ میں ظلم کی انتہاء کر دی گئی۔ ٹریکٹر پر ٹیپ ریکارڈ چلانے پر پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا۔ 22سالہ نوجوان کسان عبدالرحمان اپنے کھیتوں میں ہل چلا کر واپس آرہاتھا کہ راستے میں فیصل اور ثناء اللہ نے اپنے گھر کے آگے ٹریکٹرروک لیا اور عبدالرحمان پر تشدد شروع کردیا کاپےچھرے سے گلا کاٹ دیا۔ عبدالرحمان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چار دن بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔ مقتول کے ماموں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی ملزم فیصل آزاد گھوم رہا ہے اس گروپ نے علاقے میں دہشت پھیلائی ہوئی ہے۔ مقتول پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور اپنی کھیتی باڑی کرتا تھا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے انصاف کی اپیل کی ہے۔