Chinot City
منگل , 28 جولائی 2020ء
(316) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنرضلع چینیوٹ نے ثاقب سٹیڈیم بھوانہ کا دورہ کیا ۔ انتظامات و جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ تین ماہ کے مختصرعرصے میں سٹیڈیم میں ہاکی کرکٹ فٹ بال گراونڈزپر گھاس اوراطراف میں پھل دار پھولدار پودے اپنی جڑیں مضبوط کر چکے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو میدان کے اطراف جاگنگ ٹریک جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھوانہ میں اسپورٹس کمپلیکس کی تکمیل کے بعد نوجوانوں کو کھیلوں کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی ۔ انہیں امید ہے اس کمپلیکس کی مد سے نیا آنے والا ٹیلنٹ صوبے اور ملک کے کام آئے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال دسمبر تک اسٹیڈٖیم میں تمام کام مکمل کرلیے جائیں گے۔