جمعہ , 11 دسمبر 2020ء
(678) لوگوں نے پڑھا
بھوآنہ کے نواحی گاؤں موضع مڑل میں لڑکی قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سمیرا بی بی کو اس کے سابقہ منگیتر کے بھائی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ مقتولہ کی منگنی اشرف سپرا کے ساتھ ہوئی تھی لیکن اس نے بعد میں منگنی توڑ کر پسند کی شادی کرلی تھی جس کا اشرف کے خاندان کو شدید رنج تھا اس کا بدلہ لینے کے لئے اشرف کے بھائی فخر عباس سپرا نے اپنے ساتھیوں سمیت رات کو سوتے ہوئے مقتولہ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ مقتولہ تین کمسن بچوں کی ماں تھی۔ تھانہ بھوآنہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے۔