Chinot City
پیر , 27 جولائی 2020ء
(496) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوانہ کا دورہ کیا ،ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز میں صفائی سمیت دیگر طبی سہولیات کا جائزہ لیا ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ حافظ عمران ، ایم ایس الطاف بھوانہ و دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے صفائی کی صورتحال اور مریضوں کی دی جانے والی طبی سہولیات کے جائزہ کے سلسلہ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوانہ کا وزٹ کیا ، ڈپٹی کمشنر ایمرجنسی اور دیگر وارڈز میں گئے اور مریضوں سے علاج کے حوالے سے دریافت کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے صفائی کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس کو ہدایت کی کہ فوری طور پر عملہ صفائی سے پورے وارڈ کی اچھے طریقے سے صفائی کرائیں ، انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ جب تک نیا ایمرجنسی وارڈ نہیں بن جاتا تب تک ایمرجنسی کو کسی بڑے روم میں شفٹ کریں جس میں ایک سے زیادہ ایمرجنسی کو ہینڈل کیا جا سکے اور وہاں زیادہ بیڈ رکھوائے جائیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے مخیر شخصیت کی جانب سے نئے ایمر جنسی وارڈ کی تعمیر کے کام کابھی جائزہ لیا ، انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ اسکو مکمل کروا کر ایمرجنسی وارڈ کو یہاں منتقل کریں