Chinot City
منگل , 29 دسمبر 2020ء
(533) لوگوں نے پڑھا
بھوآنہ کے دروہٹہ اڈے پر مسافر بس شہزور ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق
ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کا عملہ موقعے پر پہنچ گیا۔ 1 شخص موقعے پر ہی دم توڑ گیا۔ عملے نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیاجبکہ دوسرے شخص کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔دونوں کی عمریں چالیس سال کے قریب تھیں۔ جا نبحق ہونے والوں کی شناخت محمد اقبال اور محمد اسلم کے نام سے ہوئی۔