Chinot City
منگل , 22 ستمبر 2020ء
(365) لوگوں نے پڑھا
تحصیل بھوانہ کے نواحی علاقے چکنمبر 228 گ ب سہو والا میں چوری کی واردات ہوئی ۔ محمد انورسہو رات کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ صحن میں سویاہواتھا کہ نامعلوم چور کمرے کی چھت پھاڑکر ایک تولہ سونا ایک لاکھ کے قریب نقدی اور ایک لیپ ٹاپ چوری کر کے فرارہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات میں کوئی قریبی بھی ملوث ہے جسے متاثرہ گھر والوں کے بارے میں معلومات تھی۔