Chinot City
بدھ , 02 ستمبر 2020ء
(310) لوگوں نے پڑھا
ضلع چنیوٹ کی تحصیل بھوآنہ میں چنیوٹ روڈ اڈا پٹھان کوٹ پرحادثہ میں ایک بچی کی جان چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھوآنہ چنیوٹ روڈ اڈا پٹھا ن کو ٹ پرتیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے راہ گیر بچی شدید زخمی ہونے کے بعد موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ورثاکے حوالے کیا ۔ جاں بحق ہونے والی بچی اڈا پٹھان کوٹ سے تعلق رکھنے والے شہزاد احمد کی بیٹی بتائی جاتی ہے ۔